کورونا وائرس کے وار جاری ، 45 افراد جاں بحق ، سب سے زیادہ متاثرہ شہر کراچی

کورونا وائرس کے وار جاری ، 45 افراد جاں بحق ، سب سے زیادہ متاثرہ شہر کراچی

By

اسلام آباد; کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 45 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ مزید 2417 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں ، قومی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی شرح 5.99 فیصد ہے جبکہ سب سے زیادہ شرح کراچی میں 15.97 سامنے آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے بعد کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی سب سے زیادہ شرح 13.62 فیصد پشاور اور 11.49 فیصد میر پور میں ریکارڈ ہوئی ہے ۔ لاہور میں 6.69 فیصد، راولپنڈی میں 4.04 فیصد، ملتان 4.25 فیصد، بہاولپور 5.26 فیصد ، حیدرآباد 8.01 فیصد، سوات 3.65 فیصد ، ایبٹ آباد 3.45 فیصد ، کوئٹہ 1.87 فیصد اور اسلام آباد میں 2.43 فیصد شرح سامنے آئی ہے ۔

صوبوں کی سطح پر کورونا وائرس کی سب سے زیادہ شرح 9.49 فیصد سندھ میں سامنے آئی ہے اس کے بعد آزاد کشمیر میں 7.36 فیصد، خیبر پختون خوا 5.55 فیصد، پنجاب ، 4.49 پوائنٹس ، اسلام آباد میں 2.43 فیصد، بلوچستان میںکورونا وائرس کی شرح 4.75 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 2417 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 14 ہزار 338 ہو گئی ہے اور فعال کیسز 34 ہزار 169 پر پہنچ گئے ہیں ۔ وائرس کے باعث 45 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 863 ہو گئی ہے ۔ دوہزار 72 افراد کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 306 ہو گئی ہے ۔

You may also like