براڈ شیٹ سکینڈل، وفاقی کابینہ نے بڑا قدم اٹھالیا

براڈ شیٹ سکینڈل، وفاقی کابینہ نے بڑا قدم اٹھالیا

By

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کابینہ نے براڈ شیٹ سکینڈل پر کمیٹی قائم کردی ہے، وزیر اعظم نے اسامہ ستی قتل کیس کی انکوائری لواحقین کی خواہش کے مطابق کرنے کی ہدایت کی ہے، اٹھارہویں ترمیم کے خلاف نہیں ہیں لیکن نقائص دور ہونے چاہئیں، سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانا چاہتے ہیں۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ کئی دنوں سے براڈ شیٹ کیس میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے، اس کا مسئلہ سنہ 2000 سے شروع ہوا تھا، غیر قانونی طور پر اثاثے بیرون ملک منتقل کیے گئے، براڈ شیٹ نے اہم تفصیلات بھی دینا شروع کردی تھیں لیکن این آر او ملنے کے بعد اس کا معاملہ سرد خانے میں چلا گیا، نواز شریف کے کزن نے براڈ شیٹ کو رشوت کی پیشکش کی۔ پاکستانی قوم کے اثاثے لوٹے گئے، براڈشیٹ سکینڈل پرکمیٹی بنادی گئی ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: