امریکی صدر ٹرمپ نے جاتے جاتے ایوانکا کے سسر کو بھی عام معافی دے دی

امریکی صدر ٹرمپ نے جاتے جاتے ایوانکا کے سسر کو بھی عام معافی دے دی

By

واشنگٹن ٹرمپ نے اپنی مدت کے آخری دنوں میں مبینہ طور پر سیاسی اتحادیوں کیلئے عام معافی کا اعلان کیا ہے، عام معافی پانے والوں میں ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کے شوہر جیئرڈ کشنر کے والد چارلس کشنر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز 2007 میں بغداد میں اندھا دھند فائرنگ کرکے عراقیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے بلیک واٹر کے 4 اہلکاروں سمیت 15 افراد کو عام معافی دینے کا اعلان کیا تھا۔

اب غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عام معافی پانے والوں میں ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کے شوہر جیئرڈ کشنر کے والد چارلس کشنر بھی شامل ہیں جو ٹیکس چوری سمیت دیگر جرم کا ارتکاب کر چکے ہیں۔

You may also like