جے یوآئی میں اختلافات بڑھ گئے،مولاناشجاع الملک اورمولاناگل نصیب کی مولاناشیرانی کی حمایت 1

جے یوآئی میں اختلافات بڑھ گئے،مولاناشجاع الملک اورمولاناگل نصیب کی مولاناشیرانی کی حمایت

By

جے یوآئی کے ارکان میں اختلافات بڑھ گئے،مولاناشجاع الملک اورمولاناگل نصیب نے مولاناشیرانی کی حمایت کردی۔

 مولانا شجاع الملک نے کہاہے کہ جے یوآئی کی تنظیم اوررکنیت سازی میں خیانت ہوئی ،اختر شیرانی نے بھی خیانت کا کہا ہے ،مولانا شجاع الملک نے کہاکہ جے یو آئی کے لوگ سلیکٹڈ ہیں ،ن لیگ کے بیانیے پراخترشیرانی کوتحفظات تھے،تحفظات کے باعث اخترشیرانی کوفارغ کیا گیا، پی ڈی ایم میں جمع لوگ نیب کی وجہ سے ہیں،

مولانا گل نصیب نے کہاکہ ٹکٹ دینے کیلئے اب دوسرا پیمانہ بنا دیا گیا ہے،جمعیت میں نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے،انہوں نے کہاکہ جمعیت میں اب ٹکٹ نظریئے،کردار کی بنیاد پر نہیں دیئے جاتے۔

You may also like