مولانا شیرانی کے بیانات پر بالآخر جے یو آئی ایف کا موقف بھی آگیا 1

مولانا شیرانی کے بیانات پر بالآخر جے یو آئی ایف کا موقف بھی آگیا

By

 کراچی: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا عطا الرحمٰن نے کہا ہے کہ مولانا شیرانی کی اپنی ایک رائے ہے لیکن انکا جو موقف سامنے آیا ہے وہ جمعیت علمائے اسلام کا موقف نہیں ہے،جے یو آئی کا ہر ایک کارکن مولانا فضل الرحمٰن کی پشت پر کھڑا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے مولانا شیرانی کے بیانات پر حیرت نہیں ہے ،میں شیرانی صاحب کے متعلق کوئی ایسی بات نہیں کہونگا لیکن لگتا یہی ہے کہ انکے رابطے ’بڑے مضبوط‘ ہیں اور یہ بیانات ان ہی رابطوں کا نتیجہ ہیں تاہم میں یہ نہیں کہونگا کہ ان سے بیانات دلوائے گئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ جماعت کے اندر ادارے موجود ہیں اور انہیں چاہئے تھا کہ وہ ان اداروں میں آکر بات کرتے اور ان کی بات زیادہ بہتر طور پر سنی جاتی، اس طرح میڈیا پر آکر باتیں کرنا شیرانی صاحب کے ذہن کی عکاسی نہیں کررہا بلکہ کسی اور چیز کی عکاسی کررہا ہے۔

You may also like