مہنگاغیرملکی نیا کمرشل قرضہ، حکومت نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

مہنگاغیرملکی نیا کمرشل قرضہ، حکومت نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

By

اسلام آباد: پاکستان نے مزید 1.1ارب ڈالر کا مہنگاغیرملکی کمرشل قرض حاصل کر لیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اس 1.1ارب ڈالر میں چین سے حاصل کیا گیا 50کروڑ ڈالر کا قرض بھی شامل ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران لیے گئے اس قرض کے ساتھ موجودہ مالی سال میں لیا گیا غیرملکی قرضہ ساڑھے 4ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت میں 3.1ارب ڈالر قرض لیا گیا تھا لیکن اب کی بار اپنا ہی ریکارڈ توڑدیا اور قرض ساڑھے چار اب ڈالر تک جا پہنچا۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت حالیہ قرضہ بیرونی قرضوں کی واپس ادائیگی کے لیے اورغیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو13ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم رکھنے کے لیے لے رہی ہے۔ ممکنہ طور پر پاکستان آئندہ سال فروری اور مارچ میں متحدہ عرب امارات کو 2ارب ڈالر قرض واپس ادا کرنے جا رہا ہے۔ 

You may also like