نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنے کی ذمہ داری کس پر جاتی ہے ؟ شاداب خان نے بتا دیا 1

نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنے کی ذمہ داری کس پر جاتی ہے ؟ شاداب خان نے بتا دیا

By

لاہور: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز چھین لی ہے تاہم اب اس شکست کی ذمہ داری کپتان شاداب نے اپنے سر لے لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میچ میں شکست کے بعد تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے شادا ب کا کہناتھا کہ آج کا کھیل مشکل تھا ، پاور پلے  میں خراب کارکردگی کی وجہ سے گیم کی قیمت چکانا پڑی ، ٹیکنیک کا مسئلہ نہیں تھا بلکہ گراونڈ کی کنڈیشن ذرا مشکل تھی ۔ان کا کہناتھا کہ کراﺅڈ کے باعث ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ محمد حفیظ نے بہت ہی شاندار بیٹنگ کی ، ہم اس سے مزید سیکھیں گے ، الگے میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ شاداب کا کہناتھا کہ بطور سینئر کھلاڑی اور کپتان میں ذمہ داری لیتاہوں ۔

You may also like