عمان کا 103 ممالک کیلئے اینٹری فری سیاحتی ویزے کا اعلان ، پاکستان شامل ہے یا نہیں ؟ حیران کن خبر آ گئی

عمان کا 103 ممالک کیلئے اینٹری فری سیاحتی ویزے کا اعلان ، پاکستان شامل ہے یا نہیں ؟ حیران کن خبر آ گئی

By

مسقط عمان نے 103 ممالک کے لیے انٹری فری سیاحتی ویزا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاہم فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

غیرملک خبررساں ادارے کے مطابق سلطنت عمان کی جانب سے 103 ممالک کے لئے مشروط انٹری فری سیاحتی ویزا پروگرام شروع کیا جارہا ہے، جن ممالک کے لئے مفت ویزا انٹری کی سہولت فراہم کی گئی ہے، ان کی پہلی فہرست میں یورپی یونین، دوسری فہرست میں جنوبی امریکا کے ممالک برازیل، چلی، ارجنٹائن، کولمبیا، ویزویلا اور اکواڈور، اورتیسری فہرست میں چاپان، تھائی لینڈ، جنوبی افریقا، ہانگ کانگ، روس، چین، برونائی دارالسلام، ایران، ازبکستان، آذربائیجان، بوسنیا، بھارت، قزاقستان اور ویتنام کے لئے علاوہ دیگر عرب ممالک شامل ہیں، تاہم کسی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

You may also like