روس نے اسرائیل کو نشانہ بنا ڈالا، وہ بات کہہ دی جو بہت سے مسلمان ممالک بھی کہنے کی ہمت نہیں کرپارہے 1

روس نے اسرائیل کو نشانہ بنا ڈالا، وہ بات کہہ دی جو بہت سے مسلمان ممالک بھی کہنے کی ہمت نہیں کرپارہے

By

ماسکو :روس نے اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی وجہ قرار دے ڈالا۔ نیوز ویک کے مطابق اسرائیل میں تعینات روسی سفیر اناتولی وکتوروف نے یروشلم پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا مسئلہ اسرائیل ہے، ایران نہیں۔ خطے میں طویل عرصے سے جو بدامنی ہے اس کا ذمہ دار اسرائیل ہے، ایرانی سرگرمیاں نہیں ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق روسی سفیر نے حزب اللہ کے متعلق اسرائیلی تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین کے خلاف جو مسلسل آپریشنز کرتا آ رہا ہے اور شام سمیت دیگر ممالک میں ایرانی تنصیبات کو نقصان پہنچاتا آ رہا ہے۔ یہی خطے میں بدامنی کی اصل وجہ ہے۔ اسرائیل حزب اللہ پر حملے کر رہا ہے، حزب اللہ اسرائیل پر نہیں۔ اسرائیل کو کسی بھی دوسرے ملک پر کسی طرح کا کوئی حملہ نہیں کرنا چاہیے خواہ وہ شام ہو یا کوئی اور ملک۔ روس اسرائیل کے کسی ایسے حملے کی حمایت نہیں کرتا۔

You may also like