سجل علی کو متحدہ عرب امارات میں ایوارڈ سے نواز دیا گیا

سجل علی کو متحدہ عرب امارات میں ایوارڈ سے نواز دیا گیا

By

دبئی : رواں سال کا چوتھا سالانہ ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (ڈیفا) پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (ڈیفا) ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور رواں سال فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے دی پوائنٹ جمیرہ میں ہوا۔

سالانہ ڈیفا ایوارڈز بین الاقوامی اور عرب شخصیات کو ان کی کامیابیوں اور معاشرے کی بہتری کے لیے تعاون کرنے پر انہیں اعزاز کے طور پر دیا جاتا ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: