قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کو کوئی خطرہ ہو گا یا نہیں؟ بالآخر احسان مانی میدان میں آ گئے

قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کو کوئی خطرہ ہو گا یا نہیں؟ بالآخر احسان مانی میدان میں آ گئے

By

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات کا احترام کرتے ہیں لیکن انہیں امید ہے کہ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کو کوئی بڑا خطرہ نہیں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں میں سے 6 کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ہم نیوزی لینڈ کرکٹ اور ان کی حکومت کے تحفظات کا احترام کرتے ہیں، نیوزی لینڈ پہنچنے کے فوری بعد کچھ معمولی خلاف ورزیاں ہوئیں، جنہیں سیاق و سباق کے بغیر منظر عام پر لے آیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سب کے باوجود میرا نہیں خیال کہ سیریز کو کوئی خطرہ ہے کیونکہ ہمارے کھلاڑی آئیسولیشن کے پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کر رہے ہیں۔ دوران گفتگو احسان مانی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور صحت کے حکام کی جانب سے کچھ اس وقت کچھ خلاف ورزیوں کا ذکر کیا گیا تھا جب کھلاڑی آئیسولیشن میں داخل ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس مدت کے دوران وہ ایک دوسرے سے رابطہ میں رہے تھے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ یہ 22 گھنٹے کا سفر تھا اور کھلاڑی تھوڑی رعایت کے مستحق تھے، بہرحال خلاف ورزیاں ہوئیں اور کسی بھی عذر کے پیچھے چھپنا نہیں ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: