’چینی صدر شی جن پنگ بھارتی رویے پر برہم، اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا‘

’چینی صدر شی جن پنگ بھارتی رویے پر برہم، اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا‘

By

نئی دہلی: بھارت کی طرف سے 43مزید چینی ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے قومی سلامتی کے نام پر چینی ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کرنے کے معاملے کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت چینی ایپس پر پابندی کے لیے قومی سلامتی کوجواز بنا رہا ہے حالانکہ اس کا اصل محرک علاقائی سیاست اور چین کے ساتھ اس کی فوجی کشمکش ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر شی جن پنگ نے چینی افواج کو حکم دے دیا ہے کہ وہ حقیقی جنگ کی صورتحال میں اپنی تربیت کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنائیں اور جنگیں جیتنے کی صلاحیت میں اضافہ کریں۔ یہ حکم انہوں نے سنٹرل ملٹری کمیشن کی میٹنگ کے دوران دیا۔ بھارت کے ساتھ تعلقات کے مقاملے پر چین کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کو معاشی تعلقات واپس معمول پر لانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ چین کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے چینی ایپلی کیشنزپر پابندی لگانا ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاﺅ لی جیان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت نے یہ کام لداخ کے علاقے میں بھارت اور چین کی افواج کے درمیان جھڑپیں ہونے کے بعد شروع کیا ہے۔ اس کے لیے قومی سلامتی کو جواز بنانا سراسر بے بنیاد ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: