مریم نوازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کا ٹیلیفون پر رابطہ ، کیا بات چیت ہوئی ؟ پتا چل گیا

مریم نوازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کا ٹیلیفون پر رابطہ ، کیا بات چیت ہوئی ؟ پتا چل گیا

By

گلگت  سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری کے بعد اب مریم نوازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلفونک رابطہ ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور مریم نوازشریف نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی مذمت کی ہے ،ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بلاول کا کہناتھا کہ اپوزیشن کا حکومت اتحاد سے زیادہ ووٹ لینا پی ٹی آئی کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہے ۔ مریم نواز کا کہناتھا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپوزیشن کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں ، ۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نوازشریف کا آپس میں ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ، دونوں رہنماﺅں کا حالیہ چند دنوں میں یہ دوسرا اہم رابطہ تھا، جس دوران سیاسی معاملات ، گلگت بلتستان کےا لیکشن اور لانگ مارچ سے متعلق بات چیت کی گئی۔سینئر صحافی حامد میر نے بتایا کہ ” سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک دوسرے کے ساتھ ٹیلی فون پر تفصیلی بات چیت کی ہے آدھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی گفتگو میں گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج کے علاوہ دیگر سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی دونوں رہنماو¿ں کا پچھلے چند دنوں میں یہ دوسرا رابطہ تھا”۔

You may also like