2018کے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے پاس دس کروڑ روپے کی آفر لے کر کونسی خاتون آئی تھی ؟ تہلکہ خیز دعویٰ 1

2018کے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے پاس دس کروڑ روپے کی آفر لے کر کونسی خاتون آئی تھی ؟ تہلکہ خیز دعویٰ

By

اسلام آباد :2018  کے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو منظر عام پر گئی ہے جس نے ہنگامہ برپا کر رکھاہے تاہم اب اس معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے بھی خاموشی توڑ دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شوکت یوسفزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں عمران خان نے متعدد بار کہا کہ الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے سب مل بیٹھ کر ایک فیصلہ کرتے ہیں ، چیختے سب ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے تو کیوں نہ اس کا خاتمہ کیا جائے ، جو نام لیے جارہے ہیں ان سب کو میں جانتا ہوں ، حالانکہ مجھے اور ہمارے ڈپٹی سپیکر کو دس کروڑ روپے کی آفر ہوئی تھی ، اللہ کا شکرہے کہ ہم پیسوں کو آگے جھکے نہیں ، میرے گھر این جی او سے ایک خاتون آئی اور انہوں نے پیسوں کی پیشکش کی جبکہ وہی خاتون ڈپٹی سپیکر کے پاس بھی گئیں تھیں لیکن ہم نے انکار کر دیا ۔

You may also like

%d bloggers like this: