”جوان ہوشیار رہیں“ آرمی چیف نے الرٹ کر دیا

”جوان ہوشیار رہیں“ آرمی چیف نے الرٹ کر دیا

By

راولپنڈی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ 27 اکتوبریوم سیاہ کے موقع پردشمن نے مدرسے کے معصوم بچوں کوخون میں نہلادیا۔انہوں نے کہا کہ جوان حالیہ دہشت گردی کے تناظر میں ہوشیار رہیں۔دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے اپردیر مالاکنڈ ڈویژن کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف نے سنگلاخ اور دشوار گزار علاقے میں بارڈر فینسنگ ٹروپس کی کارکردگی کو سراہا۔ کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل نعمان محمودنے آرمی چیف کااستقبال کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے حالیہ دہشت گردی واقعات کے تناظرمیں جوانوں کوچوکنارہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ 16دسمبر2014کواے پی ایس پشاورمیں معصوم بچوں کوٹارگٹ کیاگیا۔ دشمن نے اپنی سیاہ تاریخ اورمذموم عزائم کودوبارہ پروان چڑھانے کے لیے مدرسے کے معصوم بچوں کوخون میں نہلایا،ان بچوں میں افغان مہاجرین کے بچوں کی بڑی تعدادبھی شامل تھی، ہم ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کے ہر دکھ اور سکھ میں شریک ہیں،یہاں بچوں ، اساتذہ اور خاندانوں کا دکھ بانٹنے آیا ہوں۔ ہمارا کل بھی دکھ مشترکہ تھا اور آج بھی، انہوں نے کہا کہ دشمن کل بھی وہی ہے اور آج بھی وہی ہے، ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،مدرسہ سے دشمنی دراصل اسلام سے دشمنی ہے۔

 آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  قوم نے دہشت گردوں کے بیانیے کومستردکرتے ہوئے بے مثال یکجہتی کامظاہرہ کیا،ہم اس بے مثال یکجہتی کے جذبے کے تحت ایک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کل بھی متحد تھے اور آج بھی متحدہیں ،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کوبارڈرمینجمنٹ سسٹم پربریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ بارڈرمینجمنٹ سسٹم ملک کے امن کے عزم کا حقیقی عکاس ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج زخمی بچوں اور دیگر افراد کی عیادت بھی کی۔ 

You may also like