19سالہ پاکستانی کوہ پیما نے تاریخ رقم کردی 1

19سالہ پاکستانی کوہ پیما نے تاریخ رقم کردی

By

کھٹمنڈو: پاکستان سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ نوجوان شہروز کاشف نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پرسبزہلالی پرچم بلند لہرادیا۔

 شہروزکاشف نےآج (منگل کو) 8849 میٹربلند چوٹی  منٹ ایورسٹ سرکی۔شہروزبلند ترین چوٹی سرکرنے والے کم عمرترین پاکستانی بن گئے۔ شہروزکاشف کی 8 ہزارمیٹرسے بلند چوٹی کی دوسری کامیابی ہے۔ شہروزکاشف 17 سال کی عمرمیں براڈپیک پرقومی پرچم لہراچکے ہیں۔دنیا میں 8 ہزارمیٹرسے زیادہ بلند 14 پہاڑی چوٹیاں موجود ہیں جبکہ  8 ہزارمیٹرسے اونچی 8 چوٹیاں سرکرنے کا اعزازپاکستان کے محمدعلی سدپارہ کا ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: