یوٹیوب کا بھی پاکستان کو 50 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان لیکن یہ رقم کس مد میں دی جائے گی ؟ خبرآگئی

یوٹیوب کا بھی پاکستان کو 50 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان لیکن یہ رقم کس مد میں دی جائے گی ؟ خبرآگئی

By

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ یو ٹیوب نے پاکستان کو اشتہاری گرانٹ میں 50 لاکھ ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان یو ٹیوب کے سی ای او نے اس خط میں کیا ہے جو انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو لکھا ہے۔

چینل ذرائع کے مطابق سی ای او یو ٹیوب نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے اشتہاری گرانٹ میں 50 لاکھ ڈالرز فراہم کریں گے۔خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کاوش کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔سی ای او نے لکھا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں یو ٹیوب پاکستان کی مدد کرے گا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ آپ کو اپنی مسلسل مدد کی پیشکش کرنا چاہتے ہیں۔

You may also like