’ ہم یہ کام کرنے کیلئے تیار ہیں ‘امریکہ نے ایران کیلئے سب سے بڑا اعلان کر دیا

’ ہم یہ کام کرنے کیلئے تیار ہیں ‘امریکہ نے ایران کیلئے سب سے بڑا اعلان کر دیا

By

واشنگٹن: امریکا نے عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے میں ایران کی دوبارہ شمولیت کے لیے تہران پر عائد پابندیاں عارضی طور پر اٹھانے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تہران پر عائد پابندیاں عارضی طور پر اٹھانے کے لیے تیار ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پابندیاں ہٹانے سے متعلق کسی قسم کی وضاحت نہیں کی تاہم صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا میں ابھی اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ بتا سکوں کہ اٹھائی جانے والی پابندیاں کون سی ہوں گی۔

You may also like

%d bloggers like this: