ہربھجن سنگھ بھی شاہد آفریدی کے معترف ہو گئے، شاندار پیغام جاری کر دیا

By

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی شاہد آفریدی کی انسان دوستی جذبے کے معترف ہو گئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ عوام کیلئے بہترین کام کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے انسانیت کیلئے کئے جارہے فلاحی کاموں کو سراہا ہے۔اپنے پیغام میں بھارتی سپنرنے کہا کہ شاہد آفریدی عوام کیلئے بہترین کام کررہے ہیں، اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

تصویر ٹوئٹر پر دیکھیں

شاہد آفریدی نے بھی اپنے پیغام مین ہربھجن سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پوری دنیا کومتحد ہونا پڑے گا، اس عالمی وباءکا سب کو مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں غریبوں کی مدد کرنا ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News