اسلام آباد: ہائی کورٹ نے 5 سال سے لاپتہ شہری کی عدم بازیابی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 2015 سے اب تک کے وزرائے اعظم اور وفاقی کابینہ کو بڑا جرمانہ عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے 5 سال قبل اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے شہری عمران خان کی عدم بازیابی سے متعلق کیس پر سماعت کی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری عمران خان کی عدم بازیابی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 2015 سے اب تک کے وزرائے اعظم اور وفاقی کابینہ کو بڑا جرمانہ عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔