گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی حکومت مخالف جماعتوں پر کڑی تنقید ، اپوزیشن کو سخت پیغام دے دیا

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی حکومت مخالف جماعتوں پر کڑی تنقید ، اپوزیشن کو سخت پیغام دے دیا

By

لاہور: گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عوام اپوزیشن کے بیانیہ نہیں حکومتی بیانیہ کے ساتھ متحد کھڑی ہے،پہلی بار اقتدار نہیں بلکہ ملک وقوم کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر کام ہورہا ہے،انشا اللہ وزیر اعظم عمران خان مدینہ کی ریاست کے مشن میں کامیاب ہونگے،سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے،کورونا کے باوجود پاکستان معاشی خوشحالی کی جانب گامزن ہوچکا ہے۔

 گور نر ہاؤس لاہور میں تحر یک انصاف کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان میں صرف شفافیت اور دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی، کورونا کے باوجود پاکستان معاشی خوشحالی کی جانب گامزن ہوچکاہےاورآئی ایم ایف نےبھی پاکستان میں مضبوط معاشی سرگرمیوں کااعتراف کرلیاہے، حکومت اپنی کامیاب معاشی پالیسیوں کے ذریعے ملک کومعاشی میدان میں آگے لیکر بڑھ رہی ہے،ملکی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کو بھی سو فیصد یقینی بنایا جائے گا ۔

چوہدری محمدسرور نےکہاکہ اپوزیشن کےبیانیہ کوکشمیرکےبعداب سیالکوٹ کےضمنی انتخا ب میں بھی شکست اس با ت کاثبوت ہےکہ عوام اب اپوزیشن نہیں حکومتی پالیسیوں کیساتھ کھڑے ہیں،سیالکوٹ کےضمنی انتخاب میں کامیابی پرتحر یک انصاف کے ورکرز اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں،عوام کو یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ہی وہ لیڈر ہیں جو پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے مکمل ایمانداری کے ساتھ کام کر رہے ہیں،انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کو تمام مسائل سے مکمل نجات ملے گی ۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے، وزیر اعظم عمران خان جھکنے والا نہیں بلکہ ہمیشہ ڈٹ جانیوالا لیڈر ہے،اپوزیشن کو بھی پتہ چل چکا ہے کہ الیکشن اب 2023ءمیں ہی ہونگے اور ان انتخابات میں بھی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کر ینگے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں ؟اس لیے اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کہ وہ عام انتخابات کا انتظار کر یں ۔

You may also like

%d bloggers like this: