گندم کی بڑھتی قیمتیں،وزیر اعلیٰ سندھ نے سنگین خطرے کی نشاندہی کردی 1

گندم کی بڑھتی قیمتیں،وزیر اعلیٰ سندھ نے سنگین خطرے کی نشاندہی کردی

By

 مراد علی شاہ وزیراعلی ہاؤس میں گندم کے ذخیرے اور قیمتوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے،

اجلاس میں وزیر خوراک ہری رام، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکرٹری فوڈ لئیق احمد اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خوراک نے بتایا کہ سندھ میں گندم اور آٹے کی سپلائی اور قیمتیں مستحکم ہیں۔ اس پر مراد علی شاہ نے کہا کہ پنجاب میں بڑھتی قیمتیں سندھ میں مارکیٹ کو غیر مستحکم کرسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ محکمہ خوراک سندھ کی جانب سےگندم کی نارمل ریلیز کا آغازستمبر کےمہینےمیں ہوتا ہے۔سیکریٹری خوراک لئیق احمد نےوزیراعلی سندھ کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں گندم کے بحران کی وجہ سےفوراہی گندم کوریلیز کرنےکافیصلہ کیا ہے،اب بھی سندھ میں گندم اور آٹے کی قیمتیں پنجاب کے مقابلہ میں کم ہیں۔

You may also like

%d bloggers like this: