گلین میگراتھ کی نظر میں ون ڈے کرکٹ میں آل ٹائم پانچ بہترین باﺅلرز کون ہیں؟نام اور ترتیب دیکھ کر ہر پاکستانی فخر محسوس کرے

گلین میگراتھ کی نظر میں ون ڈے کرکٹ میں آل ٹائم پانچ بہترین باﺅلرز کون ہیں؟نام اور ترتیب دیکھ کر ہر پاکستانی فخر محسوس کرے

By

لاہور: سابق آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر گلین میگراتھ نے ایک روزہ میچوں کے 5 بہترین باﺅلرز کی فہرست میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم کو شامل کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بدھ کو اوول میں آسٹریلیا اور بھارت کے مابین تیسرے ایک روزہ میچ سے پہلے بات کرتے ہوئے میگراتھ نے اپنے بہترین باﺅلرز کی فہرست سامنے رکھی جس میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ 502 وکٹیں حاصل کرنے والے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو پہلے نمبر پر رکھا ہے۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے ہم وطن بریٹ لی کو بھی اپنی بہترین باﺅلرز کی فہرست میں شامل کیا، بریٹ لی اپنے دور کے تیز ترین بولرز میں سے ایک جانے جاتے ہیں۔ میگراتھ کی بہترین بولرز کی فہرست میں سری لنکا کے چمندا واس بھی موجودہیں جنہوں نے 2003ءکے ورلڈ کپ کے پہلے اوور میں بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔

میگراتھ نے بہترین باؤلرز کی فہرست میں اپنے دور کے بہترین اور شہرہ آفاق باﺅلرز سری لنکا کے سابق سپنر مرلی دھرن اور جنوبی افریقہ کے شان پولاک کو بھی شامل کیا۔

You may also like

%d bloggers like this: