کیا واقعی کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی لیبارٹری میں بنایاگیا؟

کیا واقعی کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی لیبارٹری میں بنایاگیا؟

By

واشنگٹن/پیرس دنیا بھرمیں کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں پریشان کن خبریں سننے کو ملی ہیں وہیں اس وائرس کے حوالے سے کئٰی قیاس آرائیوں نے بھی جنم لیا ہے۔ ان افواہوں میں ایک یہ بھی شامل ہے کہ کورونا وائرس چین کےشہر ووہان میں قائم ایک لیبارٹری میں بنایا گیا تاہم چین اس کی تردید کرتا ہے۔

اسی حوالے سے فرانس کے صدر عمانویل میکخواں بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے واضح کیا ہے کہ  اس حوالے سے کوئی شواہد نہیں ہیں کہ  یہ کورونا وائرس ووہان لیب میں بنایا گیا۔

برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدارتی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ یہ وائرس چین کے شہر ووہان میں قائم پی فور لیبارٹری میں بنایا گیااور وہاں سےلیک ہوا۔ انہوں نے کہا امریکی میڈیا میں ووہان میں موجود لیبارٹری اور کورونا وائرس کے درمیان جو تعلق ظاہر کیا جارہا ہے اس کے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔

You may also like

%d bloggers like this: