کیاامریکا کورونا وائرس کیخلاف اسلحے سے لڑے گا؟ امریکی صدر کی نئی ہدایات پر ہنگامہ 1

کیاامریکا کورونا وائرس کیخلاف اسلحے سے لڑے گا؟ امریکی صدر کی نئی ہدایات پر ہنگامہ

By

واشنگٹنیا امریکا اسلحے سے کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے والاہے؟ امریکا میں بیشتر کاروبار بند مگر اسلحہ سٹورز کو کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے جس پر اسلحے پر پابندی کے حامیوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے جاری کردہ نئی ہدایات میں اسلحہ سٹورز کو ضروری کاروباروں کی فہرست میں رکھتے ہوئے کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

برطانوی خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق ہفتے کو جاری ہونے والی نئی ہدایات میں سائبر سکیورٹی اور انفراسٹرکچر سکیورٹی نے وبا کے دوران ضروری لازمی کھلنے والے کاروباروں کی جو فہرست جاری کی ہے ان میں اسلحہ سٹورز کو بھی شامل کیا گیاہے۔

اسلحہ مخالفین کی ایک بڑی تنظیم کے سربراہ جان فینبیلٹ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس جیسی وبا سے جنگ کے دوران آتشی اسلحے کی فروخت کی اجازت دینے سے گھریلو تشدد میں اضافہ ہوگا۔ اضطراب اور پریشانی کے وقت اسلحے کی زیادتی مزید اموات کا باعث بنے گی اور یہ سب ایک ایسے وقت میں ہوگا جب ہمارے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔

خیال رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 37 ہزار اموات ہو چکی ہیں جبکہ مصدقہ متاثرین آٹھ لاکھ کے قریب ہیں۔ چین کے بعد یورپ اور پھر امریکہ کورونا وائرس کا مرکز بن گیا لیکن یورپ میں اب بھی اس عالمی وبا کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اٹلی اور سپین سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ہیں۔

You may also like

%d bloggers like this: