کورونا کی دوسری لہر لیکن صورتحال کب تک تشویشناک ہونےکا امکان ہے؟ صوبائی وزیر صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی 1

کورونا کی دوسری لہر لیکن صورتحال کب تک تشویشناک ہونےکا امکان ہے؟ صوبائی وزیر صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

By

کراچی: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ سندھ میں کورونا مریضوں کیلئے ہسپتالوں میں گنجائش موجود ہے،جون میں جو پیک تھاہم اسی طرف جارہے ہیں۔ خدشہ ہے کہ دسمبراور جنوری میں صورتحال خراب ہوگی اور کورونا عروج پرہوگا،انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس آئی سی یومیں جگہ ہے اور ہسپتالوں میں بھی گنجائش ہے،مگر احتیاط ضروری ہے.

اسی پروگرام میں شریک ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کو غیر جانبدارحیثیت میں آنا چاہئے ،پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاکہ آج بھی غیر سیاسی اداروں کا سیاست اورحکومت میں مداخلت کا عمل جاری ہے ،مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک عدم اعتماد اور استعفے دونوں آپشنز چنے گئے تھے، پیپلز پارٹی کی رائے ہے کہ پہلا آپشن تحریک عدم اعتماد کا استعمال کیا جائے، پی ٹی آئی کے اتحادی کچھ محرکات کی روشنی میں ہی اپنی وفاداری تبدیل کریں گے، سینیٹ کا تجربہ سامنے ہے جہاں اپوزیشن کے 64ارکان تھے مگر ووٹ 51 نکلے، جب ریاست ملوث ہوجائے تو سیاسی قوتوں کیلئے ریاستی وسائل کا مقابلہ ناممکن ہوجاتا ہے،ریاستی اداروں کو غیرجانبدار حیثیت میں آنا چاہئے، سیاست کیلئے یکساں میدان ملے بغیر تحریک اعتماد کا آپشن کارآمد نہیں ہوگا۔

You may also like

%d bloggers like this: