راولپنڈی کورونا کیخلاف جنگ میں بحریہ ٹائون بھی میدان عمل میں آگیا اور چیئرمین ملک ریاض نے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہومیں کورونا سے پھیلائو کو روکنے کے اقدامات کرنے کااعلان کردیا۔
اپنے ایک بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ کل سے بارہ کہو میں جراثیم کش سپرے شروع کردیا جائے گا اور دو روز میں علاقے کو جراثیم سے پاک کردیا جائے گا۔