کورونا کا پھیلاؤ بڑھنے لگا، پاکستان میں مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ ، ساری دنیا پریشانی میں مبتلا 1

کورونا کا پھیلاؤ بڑھنے لگا، پاکستان میں مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ ، ساری دنیا پریشانی میں مبتلا

By

اسلام آباد کورونا وائرس نے پوری دنیا کے بعد اب پاکستان میں بھی اپنے وار تیز کر دیئے ہیں ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 577 کیسز سامنے آ ئے ہیں جس کے بعد تعداد4 ہزار 4 پر جا پہنچی ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 76 ہزار 343اموات واقع ہوئی ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 54 ہو گئی ہے ، حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین ہزار 88 ٹیسٹ کی گئے جس کے بعد کل ٹیسٹوں کی تعداد 39 ہزار 183 پر جا پہنچی ہے ۔

You may also like

%d bloggers like this: