کورونا ویکسین مزید درکار لیکن اس کا زیادہ ضرورت مند کون ہے؟ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ایسا دعویٰ کہ ڈاکٹرز بھی دنگ رہ جائیں

کورونا ویکسین مزید درکار لیکن اس کا زیادہ ضرورت مند کون ہے؟ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ایسا دعویٰ کہ ڈاکٹرز بھی دنگ رہ جائیں

By

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو کورونا ویکسین مزید درکار ہے ، چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین بطور تحفہ بھجوائی، ہماری نظر میں ویکسین کا زیادہ ضرورت مند وی آئی پی ہے ۔ وہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام “جیوپاکستان” میں گفتگو کررہے تھے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزارت صحت کو ویکسین کیلئے دیانتدارانہ سسٹم بنانا چاہیے، ہماری نظر میں ویکسین کا زیادہ ضرورت مند وی آئی پی ہے  لیکن ہمارے معاشرے میں لائن توڑنے کی عادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہےکہ پہلے فرنٹ لائن ورکرز کو کوروناویکسین دیں،  چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین بطور تحفہ بھجوائی ہے ،امیدہےکہ کورونا ویکسین کی مزید کھیپ جلد پہنچے گی،  ہمیں کورونا ویکسین مزید درکار ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ فروری کے آخر تک کورونا ویکسین کی کی11لاکھ خوراکیں درکار ہوں گی  اور  ویکسین لگوانے والے افراد کی رجسٹریشن کیلیےآسان طریقہ کارلانےکی کوشش کررہےہیں۔

ادھر اپنے ایک بیان میں ان کا کہناتھاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت مہنگائی ہمارا بہت بڑا چیلنج ہے ، وزیر اعظم عمران خان خود اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے  سرگرم عمل ہیں،تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو مہنگائی کے چنگل سے نجات دلائی جا سکے – انشاء اللہ جلد اس مہنگائی پر قابو پا لیں گے ۔ان کاکہناتھاکہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ ہمارے دیرینہ اور گہرے دوست چین نے ایک دفعہ پھر ہمیں ترجیحی بنیادوں پر پانچ لاکھ ویکسین ڈوزز کا تحفہ بھیجا ہے ، چین کی حکومت کے بے حد شکر گزار ہیں،میری اس حوالے سے دسمبر اور جنوری میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ساتھ گفتگو ہوئی جس دوران انہیں  پاکستان کی ضرورت سے آگاہ کیا تھا۔ 

You may also like

%d bloggers like this: