کورونا وائرس: ’گھبرانا بھی پڑے گا اور اب کچھ کرنا بھی پڑے گا‘، وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

By

پاکستان میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کا پھیلاؤ روکنے سے متعلق اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کا یہ بیان کہ ’گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے‘ سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے پیشِ نظر عمران خان کے اس خطاب سے لوگوں کی کافی امیدیں وابستہ تھیں۔ خطاب نشر ہونے کے بعد لوگوں نے اس سے متعلق اپنی رائے کا کھل کر اظہار کیا۔ کئی صارفین ان کے خطاب سے مطمئن نظر آئے۔

تاہم عمران خان کے ناقدین کے مطابق ملک میں 200 سے زیادہ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور اس صورتحال پر محض بیان دینا اور ٹھوس اقدامات نہ کرنا مددگار ثابت نہیں ہوسکے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News