کورونا وائرس: کیا تقریباً 10 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم میں کورونا وائرس پھیلنے کی پیشنگوئی کی گئی تھی؟ 1

کورونا وائرس: کیا تقریباً 10 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم میں کورونا وائرس پھیلنے کی پیشنگوئی کی گئی تھی؟

By

سنہ 2011 میں میں ریلیز ہونے والی ہالی وڈ فلم کونٹیجیئن کو شاید ہی باکس آفس پر بلاک بسٹر کے طور پر بیان کیا جاسکے۔

میٹ ڈیمن، جوڈ لا، گیونتھ پیلٹرو، کیٹ ونسلٹ اور مائیکل ڈگلس سمیت ایک معروف کاسٹ ہونے کے باوجود یہ فلم اُس برس دنیا بھر سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں 61ویں نمبر پر تھی۔

لیکن کونٹیجین نے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلم اور امریکہ میں ایپل کے آئی ٹیونز سٹور پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی فلموں کی فہرست میں حیرت انگیز واپسی کی ہے۔

وارنر برادرز سٹوڈیو کا، جس نے کونٹیجیئن بنائی تھی، کہنا ہے کہ دسمبر میں جب چین میں کوویڈ ۔19 پھیلنے کی پہلی خبر سامنے آئی۔ اس کی کیٹلوگ کا یہ صرف 270 واں مقبول ٹائٹل تھا۔

اور اب تین ماہ، فلم کونٹیجیئن صرف ہیری پوٹر فرنچائز کی آٹھ فلموں سے پیچھے ہے۔

یہ سب کچھ کورونا وائرس اور موجودہ وباء اور اس فلم کے مرکزی خیال (پلاٹ) کے درمیان مماثلت جو ایک دہائی قبل کی گئی تھی کی وجہ سے ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News