کورونا وائرس کا پھیلاﺅ، دنیا میں اموات کی شرح 3 فیصد سے بڑھ کر کہاں جاپہنچی؟

By

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، دنیا کے 196 ممالک کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، جیسے جیسے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ویسے ہی اموات کی شرح بھی تیزی سے بلند ہوتی جارہی ہے۔

ورلڈ او میٹرز کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 36 ہزار 24 ہے جن میں سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 878 ہے۔ دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 19 ہزار 630 ہوگئی ہے۔

جب چین میں کورونا وائرس پھیلا تھا تو اموات کی شرح 2.3 سے 3 فیصد تک تھی لیکن باقی دنیا میں یہ شرح تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔ اس وقت دنیا میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 4 ہزار 516 ایکٹو کیسز ہیں جن کے مستقبل کی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی ۔ دوسری جانب دنیا میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ 31 ہزار 508 کیسز بند ہوئے ہیں یعنی ان کیسز میں سے کچھ کی اموات ہوئی ہے جبکہ کچھ لوگ صحت مند ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News