کورونا وائرس دنیا کے آخری براعظم میں بھی پہنچ گیا 1

کورونا وائرس دنیا کے آخری براعظم میں بھی پہنچ گیا

By

سانتیاگو  : کورونا وائرس دنیا کے کونے کونے میں پھیل گیا، ساتویں براعظم انٹارکٹیکا تک بھی پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس  دنیا کے چھ براعظموں میں پہلے ہی پھیلا ہوا تھا لیکن اب سب سے کم آبادی والے ساتویں اور آخری براعظم تک بھی پہنچ گیا ہے۔

برف سے ڈھکے براعظم انٹارکٹیکا میں بھی کورونا وائرس کے 36 کیسز سامنے آگئے ہیں۔ یہاں چلی سے تعلق رکھنے والے تحقیق کاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، یہ افراد ایک ریسرچ سنٹر میں تھے۔ کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کو واپس بلالیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ نئے لوگوں کو بھیج دیا گیا ہے۔

You may also like