کورونا وائرس، چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر پہنچ گیا ، یونیسف نے بڑی کھیپ بھیج دی ، کیا کیا شامل ہے ؟ جانئے 1

کورونا وائرس، چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر پہنچ گیا ، یونیسف نے بڑی کھیپ بھیج دی ، کیا کیا شامل ہے ؟ جانئے

By

لاہور چین کی جانب سے کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے کیلئے طبی امداد کے سامان سے بھرا دوسرا جہاز کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیاہے جبکہ یونیسف کی جانب سے بھی پاکستان میں 14 ٹن وزنی طبی امداد کا سامان بھجوا دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے بتایا گیاہے کہ چین کی جانب سے بھیجے جانے والے طبی سازو سامان کے طیارے میں 56 ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں ۔ دوسری جانب یونیسف کو بھی حکومت پاکستان کی جانب سے سامان آڈر کیا گیا تھا جو کہ 14 ٹن وزنی طبی سازو سامان پاکستان پہنچ گیاہے جس میں ٹیسٹنگ کٹس، حفاظتی ماسک اور تھرمل میٹر شامل ہیں ۔این ڈی ایم اے کا کہناہے کہ طبی سازو سامان جلد ہی تمام صوبوں اور اداروں کے حوالے کر دیا جائے گا ۔

You may also like

%d bloggers like this: