کوروناوائرس: جاں بحق پاکستانیوں کی تعدادچالیس ہوگئی،پنجاب میں کیسز ایک ہزار سے تجاوز 1

کوروناوائرس: جاں بحق پاکستانیوں کی تعدادچالیس ہوگئی،پنجاب میں کیسز ایک ہزار سے تجاوز

By

اسلام آباد پاکستان میں کورونا وائرس قیمتیں جانیں نگلنے میں مصروف ہے، موذی وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد چالیس ہوگئی ہے۔

آج صبح ایک سو چھ نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ۔ پنجاب میں کیسز کی تعداد ایک ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اس وقت  13مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک سو تیس صحتیاب ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 40 تک جاپہنچی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد2708 ہوگئی ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: