کوئٹہ دھماکہ ،چین کا رد عمل بھی سامنے آگیا 1

کوئٹہ دھماکہ ،چین کا رد عمل بھی سامنے آگیا

By

کوئٹہ: کوئٹہ کے فائیو سٹار سرینا ہوٹل میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے پر چین کا رد عمل بھی سامنے آگیا ۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق پاکستان میں موجود چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت اور حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ چینی سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں، چینی سفیر دھماکے والے روز کوئٹہ میں وفد کی قیادت کررہے تھے۔ سفارتخانے کا کہناہے کہ جب دھماکا ہوا اس وقت چینی وفد ہوٹل میں موجود نہیں تھا۔

You may also like

%d bloggers like this: