ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل معدے میں انفیکشن کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
وہاں پر بھی وہ اپنی دلچسپ حرکتوں سے باز نہیں آئے۔ گیل نے اپنی آئی پی ایل ٹیم کنگز الیون پنجاب کی جانب سے رواں سیزن میں ابھی تک ایک بھی میچ نہیں کھیلا، گذشتہ ہفتے کوچ انیل کمبلے نے کہا تھا کہ گیل معدے میں انفیکشن کی وجہ سے زیرعلاج ہیں۔