کراچی،گلشن اقبال میں نوجوان لڑکی کی ہلاکت کیس میں چاچا گرفتار

کراچی،گلشن اقبال میں نوجوان لڑکی کی ہلاکت کیس میں چاچا گرفتار

By

کراچی: کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں رات گئے نوجوان لڑکی کی ہلاکت کے معاملے میں پولیس نے دوران تفتیش لڑکی کے چچا کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق جس پستول سے گولی چلائی گئی اس کا لائسنس لڑکی کے چاچا کے نام پر ہے، پستول لڑکی کے گھر میں آٹےکی بوری سے برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ کا چاچا اسی عمارت میں نچلی منزل پر رہائش پذیر ہے،  لڑکی کا بھائی بھی  واقعے کے بعد سے غائب ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: