کابل ایئرپورٹ دھماکے، امریکی صدر نے داعش کوسنگین نتائج کیلئے تیار رہنے کی دھمکی دیدی

کابل ایئرپورٹ دھماکے، امریکی صدر نے داعش کوسنگین نتائج کیلئے تیار رہنے کی دھمکی دیدی

By

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے شدت پسند تنظیم داعش کو کابل ایئرپورٹ دھماکوں کا ذمہ دارقرار دیتے ہوئے اسے سنگین نتائج کے لیے تیار رہنے کی دھمکی دے دی ہے۔

 دی مرر کے مطابق صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شدت پسند تنظیم کی قیادت پر حملوں کا حکم دیا اور کہا کہ ”کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکوںکے حوالے سے داعش اور طالبان کے درمیان گٹھ جوڑ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ اگرچہ طالبان اچھے لوگ نہیں ہیں لیکن وہ یہ دھماکے نہیں کر سکتے کیونکہ کابل ایئرپورٹ تک راستہ کھلا رکھنا ان کے اپنے مفاد میں ہے۔“

You may also like

%d bloggers like this: