ڈکیتی کرنے آئے ڈاکوؤں نے گھبراہٹ میں اپنے ہی ساتھی کو مار ڈالا

ڈکیتی کرنے آئے ڈاکوؤں نے گھبراہٹ میں اپنے ہی ساتھی کو مار ڈالا

By

لاہور: نشترکالونی میں تعمیراتی سامان بنانے والے کارخانے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہو گیا جب کہ فرار ہوتے ہوئے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ہی ساتھی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار چار ڈاکو کنکریٹ کی چھتیں بنانے والے کارخانے میں داخل ہوئے اور عملے کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنالیا، ڈاکوؤں نے چار لاکھ روپے کیش لوٹا اور فرار ہونے لگے تو مبین نامی ملازم نے مزاحمت کی ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آ کر مبین زخمی ہو گیا جب کہ ڈاکوؤں کا اپنا ساتھی ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت نعمان عرف ہتھوڑا کے نام سے ہوئی جو باغبانپورہ کا رہائشی اور 20 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی مبین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور فرار ڈاکووں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: