ڈپٹی میئر اسلام آباد میئر کاالیکشن لڑنے کااہل نہیں ،اسلام آبادہائیکورٹ کاتفصیلی فیصلہ جاری

ڈپٹی میئر اسلام آباد میئر کاالیکشن لڑنے کااہل نہیں ،اسلام آبادہائیکورٹ کاتفصیلی فیصلہ جاری

By

اسلام آباد: میئر اسلام آبادکاالیکشن روکنے کی درخواست مسترد ہونے کاتفصیلی فیصلہ جاری کردیاگیا،جسٹس عامر فاروق نے 12صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق فیصلے میں کہاگیا ہے کہ ڈپٹی میئرز میئر الیکشن نہیں لڑسکتے، ووٹ ڈال سکتے ہیں ،ڈپٹی میئر ایم سی آئی کے ممبر ہیں میئرکے الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں ،فیصلے میں کہاگیاہے کہ یونین کونسل چیئرمین کاالیکشن لڑنے والا میئرکاالیکشن ملتوی کرنے سے متعلق متاثرہ فریق نہیں ،فیصلے میں کہاگیاہے کہ میئراسلام آباد کی الیکشن ملتوی کی درخواست مستردکرتے ہوئے ڈپٹی میئرکوووٹ ڈالنے کی درخواست منظورکی جاتی ہے،ڈپٹی میئر اسلام آباد میئر کاالیکشن لڑنے کااہل نہیں ۔

You may also like