ڈالر مہنگا ہو گیا ، پاکستان کے قرضے کتنے بڑھ گئے ، پریشان کن خبر 1

ڈالر مہنگا ہو گیا ، پاکستان کے قرضے کتنے بڑھ گئے ، پریشان کن خبر

By

لاہور پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور ایسی صورتحال میں لاک ڈاﺅن کے باعث روپے کی قدر پر بھی دباﺅ بڑھ رہاہے اور ڈالر آئے روز مہنگا ہوتا چلا جارہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں 167 روپے 25 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔لاک ڈاﺅن کے باعث روپے پر دباﺅ بڑھ رہاہے اور اب تک روپے کی قدر میں 5.4 فیصدکمی واقع ہو چکی ہے ، 17 روز کے دوران ڈالر 8 روپے 58 پیسے مہنگا ہواہے ، ڈالر کی قیمت میں اضافے سے قرضوں کے بوجھ میں 850 ارب روپے اضافہ ہو گیاہے ۔

You may also like

%d bloggers like this: