چینی سکینڈل میں نام آنے پر جہانگیر ترین کا وزیراعظم کے سیکریٹری اعظم خان پر شک لیکن دراصل دونوں کے اختلافات کب سے چل رہے ہیں؟ تفصیلات منظرعام پر 1

چینی سکینڈل میں نام آنے پر جہانگیر ترین کا وزیراعظم کے سیکریٹری اعظم خان پر شک لیکن دراصل دونوں کے اختلافات کب سے چل رہے ہیں؟ تفصیلات منظرعام پر

By

لاہور خیبر پختونخوا کے سابق چیف سیکرٹری اور وزیر اعظم عمران خان کے موجودہ پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور جہانگیر خان ترین کے درمیان اختلافات کی بنیاد 2015 میں پڑی جب پرویز خٹک کے دور میں اعظم خان صوبہ کے چیف سیکرٹری کے عہدہ کے امیدوار تھےلیکن پٹرولیم کے ایک سابق سیکرٹری عابد سعید کو چیف سیکرٹری بنادیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے ذرائع کے مطابق اعظم خان کا خیال تھا کہ انہیں جہانگیر ترین کی مخالفت کے باعث چیف سیکرٹری نہیں بنایا گیا حالانکہ عابد سعید پرویز خٹک کا انتخاب تھے۔تاہم اکتوبر 2017 میں جب چیف سیکریٹری عابد سعید کے عہدہ کی میعاد ختم ہو گئی تو بنی گالہ سے سپورٹ کے نتیجہ میں اعظم خان کو صوبہ کا چیف سیکر ٹری بنا دیا گیا۔

You may also like

%d bloggers like this: