چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف پی پی رہنما کی تقریر، سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا

چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف پی پی رہنما کی تقریر، سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا

By

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف تقریر کرنے پر نوٹس لے لیا ہے ۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما مسعودالرحمان عباسی کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔عدالت عظمیٰ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ تین رکنی بینچ میں جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کی چیف جسٹس کے خلاف تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے عدلیہ کے خلاف زبان استعمال کرنے پر پارٹی کے مقامی رہنما کو شوکاز نوٹس دے دیا گیا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق مقامی عہدیدارکے خلاف جواب ملنے کے بعد سخت ایکشن لیا جائے گا۔

You may also like

%d bloggers like this: