چیئرمین سینیٹ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کرنے کیلئے درخواست تیار ،کل دائر کی جائے گی 1

چیئرمین سینیٹ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کرنے کیلئے درخواست تیار ،کل دائر کی جائے گی

By

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کرنے کیلئے درخواست تیار کرلی ،پیپلزپارٹی نے 7 مسترد شدہ ووٹ حاصل کرنے کیلئے بھی عدالت سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کل اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کرے گی ،درخواست میں نتیجہ چیلنج کرنے کے علاوہ بیلٹ پیپر کے حصول کی بھی استدعا کی جائے گی ۔پیپلزپارٹی کے وکیل نے کہاہے کہ یوسف رضاگیلانی کے سات مسترد شدہ ووٹس اہم شواہد ہیں عدالتی کے ذریعے مستردشدہ ووٹ حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ نے پیپلزپارٹی کو7 بیلٹ پیپر دینے سے انکار کیا تھا۔

You may also like