چوہدری نثار کو عدالت سے بڑا جھٹکا لگ گیا

چوہدری نثار کو عدالت سے بڑا جھٹکا لگ گیا

By

لاہور: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بطور ممبر پنجاب اسمبلی حلف نہ اٹھانے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کرلی۔

درخواست گزار کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ چوہدری نثار نے 2018 میں رکن پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی لیکن انہوں نے اب تک حلف نہیں اٹھایا جو کہ عوامی نمائندگی کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق چوہدری نثار نے حلف نہ اٹھا کر ووٹرز کی تذلیل کی اور اپنے حلقے کو نمائندگی سے محروم رکھا ہے اس لیے کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری نثار کے خلاف جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو کیس مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

You may also like

%d bloggers like this: