چودھری نثار حلف نہ اٹھا سکے لیکن یہ اب حلف اٹھانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ کھل کر بول پڑے

چودھری نثار حلف نہ اٹھا سکے لیکن یہ اب حلف اٹھانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ کھل کر بول پڑے

By

لاہور: سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان پنجاب اسمبلی کی سیٹ کا حلف اٹھائے بغیر اسمبلی عمارت سے باہر آگئے اور بتایا کہ پہلے کے موقف پر آج بھی قائم ہوں لیکن حکومت رات کے اندھیر ے میں ایک خود ساختہ آرڈیننس لانے کی کوشش میں ہے ، نااہلی قانون کے مطابق ہوتو اس پر اعتراض نہیں  لیکن رات کے اندھیرے میں آرڈیننس لانا منظور نہیں،عمران کو صرف اتنا ہی کہوں گا کہ ٹھنڈا کر کے کھائیں  ۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ صوبائی سیٹ پر34ہزارووٹوں کی لیڈ سےجیتاتھا،  قومی اسمبلی کی نشست سے ناکام ہوا یا کیا گیا،آج حلف اٹھانے کے لیے دن متعین تھا ، آئین کے تحت چیئرمین آف پینل کے تحف حلف اٹھا یا جاسکتاہے ، آج کہا گیا کہ سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے بغیر حلف نہیں اٹھا سکتے۔ ان کاکہناتھاکہ کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں ، لاہور ہمیشہ میرا گھر رہا ہے ،   سیاست سے تین سال دور رہنے کے بعد ذاتی طورپر حلف اٹھانے کا فیصلہ  اس لیے کیا کہ حکومت آرڈیننس لانے کی کوشش میں ہے ، رات کے اندھیر میں آرڈیننس لانے پر اعتراض ہے ۔

You may also like

%d bloggers like this: