پی ڈی ایم کو لانگ مارچ کے دوران ایک گملا بھی نہیں توڑنے دیں گے، شبلی فراز 1

پی ڈی ایم کو لانگ مارچ کے دوران ایک گملا بھی نہیں توڑنے دیں گے، شبلی فراز

By

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا لانگ مارچ بری طرح ناکام ہوگا اور حق کی فتح ہوگی، پی ڈی ایم کو لانگ مارچ کے دوران ایک گملا بھی نہیں توڑنے دیں گے۔

انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر چیئرمین صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین مرزا آفرید ی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی وزیر اعظم کی ترجیح ہے،پاکستان ڈیموکریٹک الائنس(پی ڈی ایم) کی کل کے الیکشن کے بعد تدفین ہوچکی ہے۔یہ اب ماضی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعید غنی پاکستان پیپلز پارٹی کے ارسطو ہیں میں ان سے کہنا چاہتا ہو ں کہ آپ لوگ وزیر اعظم عمران خان کی بات مان لیتے تو آج رونہ رہے ہوتے۔ 

You may also like

%d bloggers like this: