'پی ڈی ایم کا پنکچرٹائر اب کسی بھی مارچ کے قابل نہیں رہا' فیاض الحسن چوہان کا دعوی

‘پی ڈی ایم کا پنکچرٹائر اب کسی بھی مارچ کے قابل نہیں رہا’ فیاض الحسن چوہان کا دعوی

By

لاہور: صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا ہے آصف زرداری اور شہبازشریف نے پاکستان ڈیموکریٹک(پی ڈی ایم) کا ٹائر پنکچر کر دیا ہے جو اب کسی بھی شارٹ ، میڈیم یا لانگ مارچ کے قابل نہیں رہا ہے۔ 

فیاض الحسن چوہان نے بہاولپور میں پی ڈی ایم کی ریلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے استعفوں کی آخری تاریخ کو گزرے چار دن ہوچکے ہیں لیکن ان کے استعفوں کی کوئی خبر نہیں آئی، پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو سیاست اور ملکی ترقی کے لیے وزیراعظم عمران خان سے کلاسز لینی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ آرپار، استعفے، لانگ مارچ کے بعد اب ضمنی الیکشن پی ڈی ایم کا سب سے بڑا یوٹرن ثابت ہوا، پی ڈی ایم کا کچا چٹھا جے یو آئی ف کے سینئر رہنماؤں نے کھول دیا ہے، جس میں انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی جے یو آئی ف کو ذاتی فوائد کی پارٹی قرار دے دیا ہے۔ 

خیال رہے کہ پی ڈی ایم آج بہاولپور میں ریلی نکال رہی ہے جس کی قیادت مولانا فضل الرحمان، مریم نواز اور یوسف رضا گیلانی کررہے ہیں۔ 

You may also like

%d bloggers like this: