پی سی بی نے براڈ کاسٹنگ میں بھارتی اجارہ داری ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا مگر کیسے؟ جان کر ہر پاکستانی داد دینے پر مجبور ہو جائے

پی سی بی نے براڈ کاسٹنگ میں بھارتی اجارہ داری ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا مگر کیسے؟ جان کر ہر پاکستانی داد دینے پر مجبور ہو جائے

By

لاہور: پاکستان نے براڈ کاسٹنگ میں بھارتی اجارہ داری ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور آئندہ پروڈکشن ٹینڈرز میں شریک ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ستمبر میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے ساتھ تین سالہ براڈ کاسٹنگ معاہدے پر دستخط کئے اور حکام کے مطابق اس سے 200 ملین ڈالر سے زائد کی آمدنی ہو گی، سابقہ معاہدہ بھارتی چینل کے ساتھ تھا لیکن اب پروڈکشن سے بھی بھارتیوں کو الگ کرنے کا ارادہ کر لیا گیا ہے،اس سے قبل پاکستان میں میچز کیلئے بھی بھارتی کریو آتا تھا۔ 

گزشتہ برس بھارتی کمپنی نے دبئی میں پی ایس ایل میچزکی پروڈکشن سے انکار کر دیا تھا جس سے پی سی بی کو کم وقت میں دوسری کمپنی کی خدمات حاصل کرنا پڑی تھیں۔ مستقبل میں ایسے مسائل سے بچنے کیلئے اب بھارت کو اگلے پروڈکشن معاہدوں میں شامل ہی نہیں کیا جائے گا،اس میں صرف پاکستانی کمپنیز ہی شریک ہو سکیں گی،البتہ اگر انہیں تکنیکی سہولتوں، مہارت اور آلات کی کمی کا سامنا ہو تو وہ کسی غیرملکی کمپنی کے ساتھ کنسورشیم بنا سکیں گی۔

You may also like